سائنسدانوں نے ذیابطس(شوگر)سے مکمل نجات دلانے والی دوائی تیار کرلی

سائنسدانوں نے ذیابطس(شوگر)سے مکمل نجات دلانے والی دوائی تیار کرلی

بلوچستان  اَپڈیٹس خصوصی رپورٹ ، تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سائنسدانوں نے حیرت انگیز طورپر شوگر کے مرض سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے والی دوائی تیار کرلی۔رپورٹ کے مطابق ماؤنٹ سینائی ہسپتال اور سٹی آف ہوپ ہسپتال کے ماہر سانسدانوں نے مل کر ایک ایسی دوائی تیار کرلی ہے جو انسولین بنانے والی خلیات کو دوبارہ زندہ کرکے ذیابیطس کے خلاف متحرک کرسکتے ہیں جس سے ذیابیطس سے مکمل نجات پانا ممکن ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پر ماہرین 2015 سے کام کررہے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال اس دوائی کی آزمائش چوہوں پر شروع کی اور کامیابی حاصل کرلی۔محققین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اس جیسی دوائی تیارکرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مزکورہ نتائج سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ اس طریقہ علاج استعمال کرتے ہوئے ذیابیطس کے کروڑوں مریضوں کا مکمل علاج کیا جاسکتا ہے ۔اس وقت پوری دنیا کی بالغ آبادی کا تقریبا 10% فیصد کے قریب یا اس سے زیادہ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔
محققین کی جانب سے اس نئی دوا کے کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جو چوہوں پر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بیشتر بیماریوں کیلئے سائنسدان اور محققین دوائی یا ویکسینز کو پہلے مرحلے میں چوہوں پر استعمال کرتے ہیں اور کامیابی کی صورت میں بعد ازاں اسے انسانوں پر تجربہ کیا جاتا ہے اور مارکیٹ میں لایا جاتا ہے۔تاہم اس دوائی کو ابھی انسانوں پر آزمایا جائیگا جس کی مکمل کامیابی کی صورت میں یہ انسانیت کیلئے ایک انقلابی اقدام ہوگی۔اس تحقیق کی تمام تر تفصیلات امریکی جریدہ جرنل سائنس ٹرانزیشنل میڈیسن میں شایع ہوئی ہیں ۔

Spread the love

Check Also

350000سے زائد وٹامنز اور سپلیمنٹس زہریلے خطرے کے باعث واپس طلب

  لندن: ڈیلی میل کے مطابق ملک بھر میں فروخت ہونے والی آئرن پر مشتمل …

6 comments

  1. Somebody essentially lend a hand to make significantly posts I might state That is the very first time I frequented your web page and up to now I surprised with the research you made to create this particular put up amazing Excellent job

  2. Simply desire to say your article is as surprising The clearness in your post is simply excellent and i could assume you are an expert on this subject Fine with your permission let me to grab your feed to keep up to date with forthcoming post Thanks a million and please carry on the gratifying work

  3. Galvanized Steel Pipes : Coated with zinc to prevent rust, these pipes are ideal for water and gas lines. ElitePipe Factory in Iraq offers high-quality galvanized steel pipes.

  4. MLC Pipes : Multi-layer composite pipes are corrosion-resistant and lightweight. ElitePipe Factory in Iraq offers top-tier MLC pipe solutions.

  5. It has been reported that HIF 1О± can control the transcriptional expression of over 80 genes that are involved in glucose metabolism, cell survival, angiogenesis, invasion and metastasis 131, 132 priligy alternative

  6. Tests for hepatitis A, B and C were negative; he had a high titer of antinuclear antibody 1 640 but no mitochondrial antibody priligy ebay

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے