’لطیف کھوسہ یا اعتزازاحسن کی پارٹی رکنیت معطل نہیں کی‘

وزیراعظم کے معاون خصوصی و رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لطیف کھوسہ یا اعتزازاحسن کی پارٹی رکنیت معطل نہیں کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے بغیراجازت ایک پارٹی چیئرمین سےملاقات کی، لطیف کھوسہ یا اعترازاحسن کو کوئی شوکازنوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی گئی واضح کرنا چاہتا ہوں ان کی پارٹی رکنیت معطل نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کیخلاف پنجاب کی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ہم نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے الیکشن اکتوبر میں ہوں گے۔

Comments

Spread the love

Check Also

پیپلزپارٹی امن کمیٹی کے سربراہ وعزیر بلوچ نے ضمانت کی درخواست دے دی،اے ٹی سی کا جواب بھی آگیا۔

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم پیپلز امن کمیٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے