ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر تشویش ہے،انتظامیہ کی غفلت سے مسائل بڑھا رہی ہیں۔ میران حیات بلوچ

 

تُربَت(بلوچستان اپڈیٹس) پاکستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے رہنما میران حیات بلوچ نے ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ذمہ دار انتظامیہ کی جانب سے بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے جانے کے باعث شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ چکی ہیں، جو نہایت افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی جیسے مہلک مرض کی روک تھام کے لیے صفائی ستھرائی، اسپرے مہم اور عوامی آگاہی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، تاہم ضلع کیچ میں ان ذمہ داریوں سے غفلت برتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کھڑا پانی انتظامی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، جو ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں۔
میران حیات بلوچ نے انتظامیہ کی لاپرواہی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مؤثر اسپرے مہم، صفائی مہم اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی.

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے