خضدار: شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے آغاز پر عوام نے گرمی کی شدت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
علاقے میں بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website