نورمحمدنورل شدید علیل ہوگئے۔ نجی ہسپتال میں داخل ،آپریشن کافیصلہ

 

 

کراچی:بلوچی زبان کے معروف گلوکار نورمحمد نورل شدید علالت کے باعث کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں طبیعت ناساز ہونے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طور پر مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنے اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے اہم آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، جو جلد متوقع ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ماہر ڈاکٹرز ان کے علاج میں مصروف ہیں۔
اہلِ خانہ اور قریبی ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نورمحمد نورل کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Spread the love

Check Also

پیپلزپارٹی امن کمیٹی کے سربراہ وعزیر بلوچ نے ضمانت کی درخواست دے دی،اے ٹی سی کا جواب بھی آگیا۔

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم پیپلز امن کمیٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے