بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کچے مکانات گر گئے جبکہ درخت، بجلی کے کھمبے اور سولر پینلز بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔ صوبے میں غریب عوام کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دنوں میں مزید جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق تُربت، بلیدہ اور دیگر علاقوں میں متعدد بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمرز گرنے کے باعث بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ کئی علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں تاحال ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کا کوئی مؤثر نظام فعال نظر نہیں آ رہا، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
عوام اور سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے، بحالی کے اقدامات تیز کیے جائیں اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی ٹیمیں روانہ کی جائیں تاکہ متاثرین کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website