واشک: گریڈ اسٹیشن کی عدم تکمیل، 80 فیصد آبادی بجلی سے محروم

 

واشک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں واقع گریڈ اسٹیشن کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہ ہو سکا، جس کے باعث علاقے کی تقریباً 80 فیصد آبادی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب مقامی افراد کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام ٹھیکیدار اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث تعطل کا شکار ہے، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تاخیر نے علاقے کی ترقی کو بھی متاثر کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق شدید گرمی کا موسم قریب ہے اور بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے نہ صرف گھریلو زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

واشک کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت پاکستان اور کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گریڈ اسٹیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے، تاکہ علاقے کے عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کی جا سکے اور ان کی مشکلات میں کمی آئے۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے