آواران: فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) اور آواران ملیشیاء نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دورانِ چیکنگ ایک مشکوک زمیاد گاڑی کو روکا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ڈیزل کے کینوں میں چھپائی گئی 300 کلوگرام آئس اور 40 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت تقریباً 128 ملین روپے بتائی جا رہی ہے۔
کارروائی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم اور ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) منظم منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website