پنجگور میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ بعد ازاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ چتکان کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے غلام سرور نامی شخص کے گھر پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں شامل ایک نوجوان دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website