کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس کا ایف سی پبلک اسکول ابسر کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

 

تُربَت: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس نے ایف سی پبلک اسکول ابسر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی۔

 

دورے کے دوران اسکول انتظامیہ کی جانب سے کمانڈنٹ کو تعلیمی ماحول، تدریسی نظام اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر طلبہ نے "اسوۂ حسنہ” کے موضوع پر تقاریر پیش کیں جبکہ ایک خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا گیا جسے شرکاء نے سراہا۔

 

کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس نے طلبہ کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو بھی قابل قدر قرار دیا اور طلبہ کو تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دینے کی تلقین کی۔

 

اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے تعلیمی میدان میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے