تُربَت،پولیس شہری آزادی کا احترام کرے،رجسٹریشن کی آڑ میں لوگوں کو ناجائز تنگ نہ جائے، ترجمان بی این پی کیچ

 

بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تربت شہر میں پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کو بلاجواز ہراساں کرنے، اور انہیں زبردستی موٹر سائیکلیں تربت میں دوبارہ رجسٹر کرانے پر مجبور کرنے کا عمل نہ صرف ناقابلِ فہم بلکہ آئینی، قانونی اور شہری آزادیوں کے سراسر منافی ہے۔

بی این پی ضلع کیچ واضح کرتی ہے کہ اگر کسی شہری کی موٹر سائیکل ملک کے کسی بھی شہر میں باقاعدہ رجسٹر ہے اور اس کے کاغذات مکمل ہیں، تو اسے تربت میں دوبارہ رجسٹریشن پر مجبور کرنا پولیس اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔ اس عمل کا سیکورٹی کی بہتری سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ ایک ہتھکنڈہ ہے جس کے ذریعے شہریوں کو ذہنی اذیت دی جا رہی ہے اور انہیں غیر ضروری مالی بوجھ کا شکار بنایا جا رہا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ سیکورٹی جیسے سنجیدہ مسئلے کو عوامی ہراسانی کی آڑ میں استعمال کرنا ریاستی اداروں کی جانب سے عوامی اعتماد کو مزید مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ یہ طرزِ عمل کیچ کے باشعور اور پُرامن شہریوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

بی این پی کیچ مطالبہ کرتی ہے کہ پولیس شہری آزادیوں کا احترام کرے اور ایسے اقدامات سے باز رہے جو عوامی ہراسانی کا سبب بنتے ہیں, اگر قانونی ضوابط میں تبدیلی درکار ہے، تو اس پر عوامی نمائندوں، وکلاء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی آئین، قانون اور جمہوری اقدار کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی مسائل پر آواز بلند کرنا ہمارا قومی، سیاسی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

Spread the love

Check Also

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے میں 538 حادثات؛ 1122 کی بروقت کارروائی، 695 افراد کو طبی امداد فراہم

  کوئٹہ : بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی صورتحال تشویشناک رہی۔ میڈیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے