تُربَت، سامی کے قریب عومری کہن میں لاپتہ غلام جان کی بازیابی کیلئے احتجاج کے باعث سی پیک روڈ کی بندش پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ عید کے بعد کوئٹہ میں کلاسز اور امتحانات شروع ہو چکے ہیں، روڈ بندش سے زمینی رابطہ منقطع ہے، جس سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔
مظاہرے سے متعدد ملازمین بھی اپنی سرکاری ڈیوٹی پر وقت پر نہیں پہنچ پا رہے۔ طلبا نے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ فوری مداخلت کر کے شاہراہ کو کھلوائے تاکہ تعلیمی و سرکاری امور متاثر نہ ہوں۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website