تُربَت، غیرقانونی طور پر چلنے والے پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 

تربت (رپورٹ\الطاف بلوچ)  اسسٹنٹ کمشنر تربت محمدجان بلوچ  کی جانب سے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں ضلع کیچ کے تمام پیٹرول ڈیلرز/پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر اپنے پٹرول پمپوں کے لیے اوگرا (OGRA) سے قانونی دستاویزات حاصل کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ، حکومت پاکستان اسلام آباد کی جانب سے فرنٹیئر کور (FC) آفیسر کے تحت جاری کردہ ہدایات کے مطابق ستمبر 2024 کے بعد تمام پٹرولیم مصنوعات کی تجارت یا ترسیل صرف انہی ڈیلرز کو دی جائے گی جن کے پاس قانونی حیثیت کے حامل، اوگرا سے رجسٹرڈ اور منظور شدہ لائسنس موجود ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پمپ مالکان جو مقررہ وقت میں قانونی دستاویزات فراہم نہ کر سکے، ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ اعلامیہ نمبر 896/92، مورخہ 3 جون 2025 کو اسسٹنٹ کمشنر تربت کے دستخط سے جاری کیا گیا، اور اس کی کاپیاں ڈپٹی کمشنر کیچ اور ڈسٹرکٹ آفیسران کو ارسال کی گئی ہیں۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے