نرسنگ کالج تُربَت کے مسائل پر صوبائی وزیرصحت بخت محمد کاکڑ نے نوٹس لے لیا

 

تفصیلات کے مطابق آج میڈیا اور ذمہ دار سوشل میڈیا میں تُربَت نرسنگ کالج کے طالبات کی فریاد اور کالج کے حقیقی مسائل پر ایم این اے ملک شاہ گورگیج اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تُربَت ،ڈاکٹروحید بلیدی کوہدایات جاری کیں کہ کالج پرنسپل کو طلب کرکے مسائل کو سنے۔اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تُربَت ڈاکٹر وحید بلیدی نے کالج پرنسپل کو اپنے دفتر طلب کی اور کالج کے مسائل سُنے۔پرنسپل نرسنگ کالج نے ایم ایس سے کہا کہ میڈیا میں چلنے والی خبردرست ہے اور کالج میں بجلی،پینے کے پانی،سمیت فورتھ کلاس کے ملازمین،ٹرانسپورٹ اور اسٹاف سمیت دیگر سہولیات کی کمی ہے۔اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تُربَت ڈاکٹر وحید بلیدی نے کہا کہ ان مسائل کو صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ،ملک شاہ گورگیج اور اعلیٰ حکام تک پہنچائے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ چند روز میں کالج کے جملہ مسائل کا فوری حل نکالا جائیگا۔اس موقع پر طالبات نے ذمہ دار سوشل میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بعض غیرذمہ دار پیجز نے چند عناصر کی ملی بھگت سے ہمارے نام جعلی خبر پھیلائی تھی کہ کالج میں کوئی مسئلہ نہیں۔جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے