تربت (رپورٹ،یاسرجاوید،سٹی رپورٹر بلوچستان اپڈیٹس) بلیدہ میں بجلی بحران کے حل کے لیے صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی،منصوبہ بندی میرظہوربلیدی کی کاوشوں سے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے واپڈا گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام گزشتہ ایک مہینے سےتیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کے لیے 80 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ مزید 50 کروڑ روپے آئندہ جون میں ریلیز کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا، جس میں تربت سے بلیدہ تک بڑے کھمبے بھی شامل ہیں، جو بجلی کی ترسیل کو مزید مستحکم کریں گے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد بلیدہ میں بجلی بحران پر قابو پایا جا سکے گا اور عوام کو مسلسل بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی۔
علاقہ مکینوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش بجلی کی مشکلات جلد ختم ہو سکیں۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website