بلوچستان اپڈیٹس کے سی سی او الطاف بلوچ نے صحافت کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کا پہلا پرائیوٹ اسکول رھشون پبلک اسکول نے گزشتہ روز ایک پروگرام کاانعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ جات کے ان کرداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں ایوارڈ دے دیا جو مختلف شعبوں میں عوامی خدمت میں مگن تھے۔یہ مکران میں پہلی بار ہوا ہے کہ اس نوعیت کا ایوارڈ کیلئے لوگوں کا انتخاب ہوا ہے۔شعبہ تعلیم،صحت،سماج،اور دیگر شعبوں کی طرح صحافت واحد شعبہ ہے جس میں پہلی بار کسی صحافی کو سیول سوسائٹی یا کسی بھی تعلیمی ادارے کی جانب سے ایوارڈ ملا ہے۔اور یہ ایوارڈ بلوچستان اپڈیٹس کے سی ای او اور بلوچستان کے معروف صحافی الطاف بلوچ کودیاگیا۔اس موقع پر سماجی،سیاسی،صحافتی حلقوں نے اس بات کاخیرمقدم کیا اور امیدظاہرکی کہ معاشرے میں تمام شعبوں میں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے اور خصوصا صحافت کے کھٹن شعبے سے منسلک صحافیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے