بلوچستان کے صحافی اپنے قلم کو قومی یکجہتی خوشحالی اور آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے استعمال،صوبے کے لوگوں کی سنجیدگی سے رہنمائی کریں، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

 

سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں بی یو جے کی نو منتخب کابینہ اور مجلس عاملہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں لوگ بحرانوں، افراتفری اور کرپشن کے دورسے گزررہے ہیں،بلوچستان کو درپیش ان بحرانی حالات میں صحافیوں کی قومی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اورصوبے کے حالات کو تبدیل کرنے کیلئے لوگوں کی سنجیدگی سے رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے ایسے میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کو چائیے کہ وہ اپنے ذاتی مفاد ات کو قومی مفاد پر قربان کرتے ہوئے اپنے قلم کے ذریعے بلوچستان کے لوگوں کی سنجیدگی سے رہنمائی کریں یہ عمل نہ صر ف بلوچستان کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے مفاد میں ہے بلکہ صحافیوں کے بھی قومی مفاد میں ہے ان کی زندگیاں اور مفادات بھی بلوچستان کی خوشحالی اور امن سے وابستہ ہیں ایسے میں صحافیوں کی ذمہ داری اور اولین فرض ہے کہ وہ انتہائی سنجیدگی سے اپنے قلم کو امن، ترقی، خوشحالی، قومی یکجہتی اورآئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے استعمال کریں۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے