سابق صوبائی وزیر، سینیٹر میر اسلم بلیدی نے آج شہید ایوب بلیدی ہائر سیکنڈری اسکول بلیدہ کا دورہ کیا۔

 

بلیدہ (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر، سینیٹر میر اسلم بلیدی نے آج شہید ایوب بلیدی ہائر سیکنڈری اسکول بلیدہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عزیر بلوچ نے انہیں اسکول کی مجموعی صورتحال، تعلیمی معیار، درپیش مسائل اور سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ پرنسپل نے اسکول میں جاری تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کو درپیش چیلنجز اور سہولیات میں بہتری کے لیے ضروری اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر  میر اسلم بلیدی نے اسکول کے زیر تعمیر نئی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کے حوالے سے متعلقہ حکام سے تفصیلات معلوم کیں اور اسکول کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

میر اسلم بلیدی نے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بلیدہ سمیت پورے علاقے میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے