عارضی آسامیوں پر دوبارہ اشتہار: امیدواروں کا میرٹ پامالی کا الزام، احتجاج کی دھمکی

 

تُربَت، عارضی آسامیوں پر دوبارہ اشتہار اور نئِے￸ امیدواروں کے شامل کرنے سے متعلق عارضی آسامیوں کے امیدواروں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن مکُران غفور دشتی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ سے ملاقات کی امیدواروں نے درخواست دی ہے کہ عارضی آسامیوں پر میرٹ کی پامالی افسران کی جانب کی گئِی ہے مگر ان آسامیوں پر دوبارہ بھرتی اور نئِے￸ امیدواروں کو شامل کرنا تمام امیدواروں کے ساتھ زیادتی ہوگی کیونکہ نئِے￸ امیدواروں کے آنے سے پوسٹ وہی ہونگے اور امیدوار زیادہ اور ایگریگیٹ زیادہ ہائی ہوگا جس سے پہلے جو امیدوار میرٹ پر تھے وہ اب ایگریگیٹ میں درجے کے حساب سے نیچے ہونگے جو ان کے ساتھ زیادتی ہے۔
امیدواروں نے اس معاملے میں زمہ داراں سے اپیل کی کہ وہ 8 نومبر کے اشتہار کے مطابق جتنے امیدوار اہل ہیں ان امیدواروں کو ترجیح دیں￸ اور ازسرنو تمام امیدواروں کے مارکس اور ڈاکومنٹس چیکنگ کرکے شفاف میرٹ کو یقینی بنائیں۔ امیدواروں نے مزید کہا کہ اگر نئِے￸ اشتہار میں نئِے￸ امیدواروں کو اہل کیا گیا تو اس پر تمام امیدوار سخت احتجاج اور عدالت جائینگے۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے