چاغی(نامہ نگار)چاغی شہر کےاسپیتال میں میڈیکل آفیسر اور لیڈی ڈاکٹر نہ ہونےکی وجہ سےعوام سخت پریشان علاج کے سہولیات کا فقدان عوام ذلیل و خوار ہونے لگے حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی چاغی میں میڈیکل آفیسر اور لیڈی ڈاکٹر نہ ہونےکی وجہ سےعوام سخت پریشان ہیں چاغی کے عوامی حلقوں نے چاغی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر ایچ سی چاغی میڈیکل آفیسر اور لیڈی ڈاکٹر سے محروم ہے واضح رہے میڈیکل آفیسر کا تقریبا دو سال قبل ٹرانسفر ہوا لیکن تاحال کوئی تعیناتی عمل میں نہیں لایا گیا ہیں چاغی میں مریضوں کو دور دراز علاقوں سے علاج کیلئے لایا جاتا ہے اکثر مریضوں کو بھاری اخراجات برداشت کرکے چاغی سے کوئٹہ لے جایا جاتا ہے جبکہ غریب عوام مالی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے عطائی ڈاکٹروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں اور اپنی جان کھو دیتے ہیں جبکہ کافی سالوں سے لیڈی ًڈاکٹر نہ ہونے سے مریضوں کو چاغی سے دالبندین اور کوئٹہ جانا پڑتا ہے جسکی وجہ سے اکثر مریض منزل پر پہنچنے سے پہلے راستے میں دم توڑ جاتے ہیں چاغی عوامی حلقوں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، ایم پی اے چاغی حاجی صادق خان سنجرانی اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے اپیل کی ہےکہ آر ایچ سی چاغی میں میڈیکل ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر تعینات کریں اور چاغی کے میڈیسن کوٹہ بڑھاکر علاج کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website