پیکا ترمیمی بل کے خلاف پاکستانی صحافیوں کے ملک گیر مظاہرے

 

پیکا ترمیمی بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد آج (منگل) پاکستان کے مختلف شہروں میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مظاہروں میں سینکڑوں صحافی شریک ہوئے، جنہوں نے اس قانون کو آزادی صحافت پر قدغن اور ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش قرار دیا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی قیادت میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ اس قانون کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

اسلام آباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے پیکا بل کو "آزادی صحافت پر براہ راست حملہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا۔”

وفاقی دارالحکومت میں مظاہرین کو ریڈ زون کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں۔

 

Spread the love

Check Also

پیپلزپارٹی امن کمیٹی کے سربراہ وعزیر بلوچ نے ضمانت کی درخواست دے دی،اے ٹی سی کا جواب بھی آگیا۔

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم پیپلز امن کمیٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے