آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) میجر جنرل محمد باقری نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف (سی او اے ایس)، جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم) سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جی ایچ کیو پہنچنے پر میجر جنرل محمد باقری نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر سمیت ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website