پنشن قوانین میں تبدیلی اور دیگر مطالبات کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

 

لاہور (پریس ریلیز) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کی جانب سے 22 جنوری کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پنشن قوانین میں تبدیلی کے خلاف اور دیگر جائز مطالبات کی منظوری کے لیے کیے جانے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفی، جنرل سیکرٹری رانا جبران، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد راشد، سینئر نائب صدر فخر الرحمن اظہر ، پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک، کے پی کے صدراصغر خٹک، بلوچستان کے صدرشکر خان رئیسانی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پنشن قوانین میں کی گئی تبدیلیاں نہ صرف ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ تمام محنت کش طبقے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ ملک بھر کے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے اپنی زندگی کے متعدد سال ملک و قوم کی خدمت میں گزارے اور اپنی تمام تر توانائیاں ریاست کے مفاد میں صرف کی ہوتی ہیں۔ جب ان کی اکثریت بڑھاپے میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوتی ہے اور ان کا واحد سہارا پنشن ہوتی ہے، ایسے میں حکومت کا یہ فیصلہ نہ صرف ان کی معیشت پر شدید ضرب ہے بلکہ ان کی عزت نفس کے لیے بھی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔دیگر ترقی یافتہ ممالک کی حکومتیں اپنے بزرگ شہریوں کو اولڈ الاﺅنس فراہم کرتی ہیں، تاکہ وہ بڑھاپے میں بھی ایک بہتر زندگی گزار سکیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہماری حکومت اپنے ہی ملازمین کو پہلے سے دی گئی پنشن چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن آگیگا کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور پنشن قوانین میں کی جانے والی تبدیلیوں کو واپس لے۔ انہوں نے فیڈریشن کے تمام اراکین اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائیں۔

Spread the love

Check Also

پیپلزپارٹی امن کمیٹی کے سربراہ وعزیر بلوچ نے ضمانت کی درخواست دے دی،اے ٹی سی کا جواب بھی آگیا۔

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم پیپلز امن کمیٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے