ہوشاپ سی پیک شاہراہ پر 5ویں روز بھی احتجاج جاری، شاہراہ بلاک،بارزکے صدور کی سیمینار میں شرکت

ہوشاپ سی پیک شاہراہ پر 5ویں روز بھی احتجاج جاری، شاہراہ بلاک،بارزکے صدور کی سیمینار میں شرکت

تفصیلات کے مطابق ہوشاپ کے مقام پر سی پیک شاہراہ پانچویں روز بھی بند رہا،مظاہرین نے آج ایک سیمینار منعقد کی تھی جس میں مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محراب خان گچکی ایڈووکیٹ اور کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجیدشاہ ایڈووکیٹ نے ہوشاپ احتجاجی کیمپ جاکر یکجہتی کااظہار کیا، مکران ہائی کورٹ بار کے صدر محراب خان گچکی ایڈووکیٹ اور کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید شاہ ایڈوکیٹ نے زمان اور ابوالحسن کے کواحقین کو قانونی و آئینی پوزیشن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے اندراجات کے بعد لواحقین کا سی پیک کو بند کرکے دھرنا دینے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محراب خان گچکی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کی فیملی کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا اورکہاکہ جبری لاپتہ کرنے کے بعد ان دونوں کے خلاف قلعہ عبداللہ میں سی ٹی ڈی کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، زمان جان اور ابوالحسن پہلے جبری لاپتہ نہیں اور آخری بھی نہیں، بلوچستان میں سالہا سال سے لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج تربت چوک پر لاپتہ افراد کی فیملی بیٹھے ہیں، کل ڈی بلوچ پر بیٹھے تھے، ہوشاپ میں 5دن سے بیٹھے ہیں سوراب اورخضدار میں بھی بیٹھے ہیں ہرجگہ جبری لاپتہ افراد کی فیملی احتجاج پرہیں، ٹھندے اور سرد موسم میں یہ لوگ مجبوری میں بیٹھے ہیں کیونکہ ان کیلئے کوئی اور راستہ نہیں بچتا وہ سڑک بند کرکے بیٹھ جاتے ہیں تاکہ بہرے لوگوں تک فریاد پہنچ جائے، انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے جبری لاپتہ افراد کوبازیاب کرایا جائے، احتجاجی کیمپ سے زمان جان ابوالحسن کی بہن نے کہاکہ زمان جان اور ابوالحسن 22 دن سے لاپتہ ہیں، ان کا قصور کیا ہے انہیں تیسری مرتبہ لاپتہ کیاگیا، احتجاج کے دوران ہمارے 2 بندے حادثہ کا شکار ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم 5دن سے سی پیک پر احتجاج پر بیٹھے ہیں ہم خود مجبوری میں احتجاج کررہے ہیں مگر ڈرائیورز آکر ہمیں اپنی مجبوری بتاتے ہیں کہ ہم تکلیف میں ہیں، مسلسل احتجاج کے باوجود سرکار کی طرف سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آرہاہے، انہوں نے کہاکہ زمان جان اور ابوالحسن کی بازیابی تک سڑک نہیں کھولیں گے۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے