تُربَت،پبلک ٹرانسپورٹ کے قریب بم دھماکہ ہلاکتوں اورزخمیوں کی اطلاعات
تربت: علاقہ نیو بہمن میں مسافر بس کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ دھماکہ سے پولیس اہلکاروں سمیت 35 افراد زخمی، پولیس ذرائع
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں سیکیورٹی اہلکار سوار تھے۔دھماکہ سے ایس پی سمیت پانچ پولیس اہلکار اور ایس پی کے 4 بچے معمولی زخمی۔ ایس پی کیچ کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی،دھماکہ کی زد میں آگئی۔پولیس کے مطابق ایک اہلکار جاں بحق، 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔تاھم عینی شاھدین کا کہنا ہے کہ دن کے وقت شدید دھماکہ ہوا جس سے بس میں آگ لگ گئی اور آگ کے شعلے دورتک دکھائی دئے تھے۔سوشل میڈیا ذرائع میں کالعدم تنظیم نے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے تفصیلات بعد میں جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تاہم سرکاری ذرائع نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website