تُربَت پریس کلب کے صحافیوں کا اسلام آباد نیشنل پریس کلب کا دورہ اور جمعہ کی نماز ایف 7کے مرکزی مسجد میں اداکی
اسلام آباد: تُربَت پریس کلب کے صحافیوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے ایف 7 میں واقع مرکزی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی، جس کے بعد انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا مختصر دورہ کیا۔ دورے کے دوران صحافیوں نے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور اسلام آباد کے مقامی صحافیوں سے ملاقات کی۔
دورے کے اس پہلے روز صحافیوں نے بھرپور وقت گزارا اور صحافت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران معروف صحافی جہانگیر اسلم بھی صحافیوں کے ہمراہ تھے۔
کل تک اس دورے کے دوران تُربَت پریس کلب کے صحافی مختلف سیاسی اور صحافتی شخصیات سے ملاقات کریں گے، جس کا مقصد صحافتی برادری کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا اور معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔
وفد کی سربراہی تُربَت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی کررہے تھے جبکہ وفد میں دیگرسینئیر صحافی پھلان خان،طارق مسعور،نورشاہ نور،ماجد صمد،مقبول ناصرتھے۔
صحافیوں نے اس مطالعاتی دورے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم کا تہہ دل سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صحافت سے وابستہ افراد کی علمی،تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے اس شعبہ سے منسلک افراد کی ہروقت معاونت کرینگے۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website