وفاقی کابینہ کا اجلاس: اہم قانون سازی اور ترامیم کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس: اہم قانون سازی اور ترامیم کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2024 میں بینکنگ کمپنیز کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دی۔ ان ترامیم کا مقصد بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور ٹیکس پالیسی کو مؤثر بنانا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی تجویز پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم بھی منظور کی گئیں، جس کا مقصد قانونی اور انتظامی معاملات میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و موسمیاتی کوارڈینیشن کی سفارش پر کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری بھی دی، تاکہ پاکستان کے موسمیاتی اقدامات میں مزید بہتری لائی جا سکے اور عالمی سطح پر ماحولیات کے حوالے سے ذمہ داریوں کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔

مزید برآں، پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر کابینہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کا مقصد عدلیہ کے کام کا بوجھ کم کرنا اور انصاف کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

یہ فیصلے وفاقی حکومت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور بہتری کے لئے اہم قدم ہیں۔

 

Spread the love

Check Also

پیپلزپارٹی امن کمیٹی کے سربراہ وعزیر بلوچ نے ضمانت کی درخواست دے دی،اے ٹی سی کا جواب بھی آگیا۔

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم پیپلز امن کمیٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے