پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب، نئی سب میرین کیبل کی تنصیب سے تیز رفتار کنیکٹیویٹی کی توقع

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب، نئی سب میرین کیبل کی تنصیب سے تیز رفتار کنیکٹیویٹی کی توقع

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ حال ہی میں 45,000 کلومیٹر طویل ‘ٹو افریقہ سب میرین انٹرنیٹ کیبل’ پاکستان سے منسلک ہوئی ہے۔ اس کیبل کی مجموعی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، جو پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ سے جوڑتی ہے، اور اس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

یہ کیبل پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتار پر تنقید کے بعد متعارف کروائی گئی ہے۔ وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی موجودہ رفتار مطلوبہ معیار سے نیچے ہے۔ اس جدید کیبل کی تنصیب سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ مجموعی طور پر انٹرنیٹ کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ ملے گا اور صارفین کو تیز رفتار اور مستحکم انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔

 

Spread the love

Check Also

پیپلزپارٹی امن کمیٹی کے سربراہ وعزیر بلوچ نے ضمانت کی درخواست دے دی،اے ٹی سی کا جواب بھی آگیا۔

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم پیپلز امن کمیٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے