آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کا امکان

اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر غور کرنا شروع کردیا ہے ، جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کا امکان ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ بڑے بریک تھرو کے لیے متحرک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے مطالبات پر غورکرنے لگا ہے اور وزیر خزانہ کی بجٹ کی حتمی تقریر میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار بجٹ فریم ورک میں آئی ایم ایف کےمطالبات کاجائزہ لینے لگے اور بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری سے قبل آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف نے پارلیمنٹ سے بجٹ منظوری سے پہلے بجٹ کےفریم ورک پرنظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم میں واپس لینے کےلیے زور دے رہا اور ترمیم کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، حکومت نے سالانہ ایک لاکھ ڈالر لانے والے سےذرائع آمدن نہ پوچھنےکی اسکیم دی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات لیوی بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا تھا، آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کااختیار پارلیمنٹ کے بجائے کابینہ کو دیا جائے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے سبسڈی کا حجم کم اوروفاقی حکومت کےاخراجات میں مزید کمی جبکہ بجلی کی سبسڈی کو مزید محدود کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

Comments

Spread the love

Check Also

پیپلزپارٹی امن کمیٹی کے سربراہ وعزیر بلوچ نے ضمانت کی درخواست دے دی،اے ٹی سی کا جواب بھی آگیا۔

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم پیپلز امن کمیٹی کے …

One comment

  1. Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you. https://accounts.binance.com/bg/register?ref=V2H9AFPY

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے