بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

 

کوئٹہ(بلوچستان اپڈیٹس)محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چمن میں 8.5 ملی میٹر، جیوانی میں 7 ملی میٹر، پشین میں 2.5 ملی میٹر جبکہ پنجگور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث صوبے کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

کیچ، گوادر اور دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی، جہاں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں کچے مکانات اور چاردیواریوں کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ متعدد پہاڑی اور بالائی علاقوں سے برفباری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں مزید بارش اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Spread the love

Check Also

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے میں 538 حادثات؛ 1122 کی بروقت کارروائی، 695 افراد کو طبی امداد فراہم

  کوئٹہ : بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی صورتحال تشویشناک رہی۔ میڈیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے