نوبل امن انعام 2025 کا اعلان،  پاکستانی ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی نامزدگی

 

آج، ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نوبل امن انعام 2025 کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سال کے لیے 338 امیدواروں میں سے 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔ اس اہم موقع پر، دنیا بھر کی نظریں اس انعام کے جیتنے والے پر مرکوز ہیں۔یہ اعلان آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیاجائیگا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف انسانی حقوق کی کارکن، ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو بھی اس سال کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ نے بلوچ خواتین کے حقوق، سماجی انصاف، اور انسانی حقوق کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔ دریں اثنا پاکستانی حکومت نے اس انعام کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عالمی امن نوبیل انعام انہیں دیاجائے کیونکہ ٹرمپ نے ہندوستان پاکستان کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ کو رکوانے میں کردار ادا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کے علاوہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے فلسطین اسرائیل کے درمیان بھی جنگ بندی کا معاہدہ بھی کامیاب ہوا۔اور اس پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔

نوبیل پرائز فارپیس اگر انڈیویجولز کو ملے تو بیک وقت دوکو بھی مل سکتی ہے لیکن اگر کسی تنظیم کو ملے تو صرف ایک کو مل سکتی ہے۔ دریں اثنا یہ انعام کسی ایسے شخص کو بھی مل سکتی ہے جو انسانی حقوق کا علمبردار ہو اور وہ جیل میں بھی ہو،تو اس پر انعام دینے والی کمیٹی پر اثرنہیں پڑےگا۔کیونکہ پچھلے سالوں میں چین کے ایک انسانی حقوق کے کارکن کو جیل میں بھی ملاتھا۔جس کے سبب چائنا اور ناروے کے تعلقات بھی متاثرہوئے تھے۔

اس وقت قیاس کیاجارہا ہے کہ اس انعام کیلئے کل تین افراد نامزد ہیں جن میں عین ممکن ہے کہ دوکو مل جائے۔

Spread the love

Check Also

نوبیل امن انعام 2025: وینزویلا کی ماریا کورینا ماچادو نے جیت لیا

  لندن (نمائندہ خصوصی): وینزویلا کی امن کی سرگرم کارکن ماریا کورینا ماچادو نے 2025 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے