کوئٹہ (خصوصی رپورٹ \الطاف بلوچ) بلوچستان بارکونسل کے آئندہ انتخابات 2025-30 کے حوالے سے انڈیپینڈینٹ پینل نے مکُران سے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ پروفیشنل پینل کے امیدوار جاڈین دشتی کے مدمقابل انتخابی حکمتِ عملی کے طور پر سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انڈیپینڈینٹ پینل مکُران، لسبیلہ اور دیگر انتخابی حلقوں کے سینئیر اور نوجوان وکلا سے رابطے میں ہے۔ ان حلقوں سے تعلق رکھنے والے وکلا نے اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انڈیپینڈینٹ پینل کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جلد ہی امیدوار کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مکُران سمیت پورے حلقے کے سینئیر وکلا عمومی طور پر جبکہ ینگ وکلا خصوصی طور پر اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ پینل اپنے امیدوار کا جلد اعلان کرے تاکہ انتخابی مہم کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔