جعفرآباد: قومی شاہراہ پر بم دھماکا، ایک بچہ شدید زخمی

 

جعفرآباد (ایسوسی ایٹڈ پریس)  ڈیرہ اللہ یار کے مقام پر قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ پر بم دھماکے کی اطلاع ملی۔ دھماکے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوع کو سیل کر دیا اور شواہد و زخمی بچے کے اعضا اکھٹے کر لیے۔ ایس ایس پی کامران نواز پنجوتھا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دھماکہ ٹائم بم سے کیے جانے کا شبہ ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

 

مزید تفصیلات اور دھماکے کی وجوہات کا تعین پولیس تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔

Spread the love

Check Also

بلیدہ بزپش میں فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق

  بلیدہ کے علاقے بزپش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دادین نامی شخص …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے