یومِ استحصالِ کشمیر: گورنر بلوچستان کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار

 

کوئٹہ: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

اپنے جاری کردہ پیغام میں گورنر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کے مترادف قرار دیا۔

گورنر نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر سکیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو صرف ایک سیاسی تنازعہ نہیں بلکہ ایک انسانی بحران کے طور پر دیکھے، اور کشمیری عوام کی طویل قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کے پُرامن حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

Spread the love

Check Also

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے میں 538 حادثات؛ 1122 کی بروقت کارروائی، 695 افراد کو طبی امداد فراہم

  کوئٹہ : بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی صورتحال تشویشناک رہی۔ میڈیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے