کوئٹہ: جعلی کولڈرنکس بنانے والی خفیہ فیکٹری بے نقاب

 

بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے کیچی بیگ، قمبرانی روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کے نام پر جعلی کولڈرنکس تیار کرنے والی ایک خفیہ فیکٹری کا سراغ لگا لیا۔

 

ترجمان کے مطابق اس غیرقانونی یونٹ میں "Sting”، "Sprite”، "Dew”، "Coca-Cola” اور "Fanta” جیسے مشہور برانڈز کے نام پر مضر صحت مشروبات تیار کیے جا رہے تھے۔ چھاپے کے دوران ہزاروں لیٹر جعلی کولڈرنکس، بڑی تعداد میں لیبلز، خالی بوتلیں اور فلنگ مشینیں برآمد کی گئیں۔

 

فوڈ اتھارٹی نے تمام مضر صحت مشروبات تلف کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا ہے، جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ جعلی مشروبات کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جا رہے تھے۔

 

ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے، وقار خورشید عالم نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جعلی اشیاء تیار یا فروخت کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو دیں تاکہ صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں

Spread the love

Check Also

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے میں 538 حادثات؛ 1122 کی بروقت کارروائی، 695 افراد کو طبی امداد فراہم

  کوئٹہ : بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی صورتحال تشویشناک رہی۔ میڈیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے