قلات: ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیمرغ کراس کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو سول ہسپتال قلات منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سول ہسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website