گوادر: خشک سالی کے خاتمے کے لیے نمازِ استسقاء کا انعقاد

 

رپورٹ: انس بلوچ

 

ضلعی انتظامیہ گوادر کی اپیل پر آج صبح نیو ٹاؤن عیدگاہ میں نمازِ استسقاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد علاقے میں جاری خشک سالی کے خاتمے اور اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کی دعا کرنا تھا۔

نماز سے قبل ممتاز عالمِ دین مولانا محمد ریاض نے روحانی خطاب میں بارش کی قلت کو انسان کے اعمال سے جوڑتے ہوئے توبہ و استغفار کی اہمیت پر زور دیا۔ بعد ازاں مفتی محمد اختر نے نمازِ استسقاء کی امامت کروائی اور دعا کرائی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری، ایکسئین پبلک ہیلتھ مومن بلوچ، مختلف مدارس و مساجد کے علمائے کرام، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان، تاجر برادری، اساتذہ، طلباء اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے اجتماعی طور پر خشک سالی کے خاتمے اور خطے میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

Spread the love

Check Also

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے میں 538 حادثات؛ 1122 کی بروقت کارروائی، 695 افراد کو طبی امداد فراہم

  کوئٹہ : بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی صورتحال تشویشناک رہی۔ میڈیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے