گوادر میں کیسکو کے خستہ حال بجلی کے تار پھر قاتل بن گئے — غفلت کا خمیازہ جانوں کی صورت میں گوادر میں بجلی کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے کیسکو کی غفلت ایک بار پھر انسانی اور حیوانی جانوں کے نقصان کا سبب بن گئی۔ خستہ حال اور بار بار ٹوٹنے والے تاروں نے نہ صرف شہریوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں بلکہ کئی قیمتی جانیں بھی نگل لی ہیں۔
پرسوں بلدیہ کا ایک مزدور اس وقت جان بحق ہوا جب کام کے دوران ایک بجلی کا تار اس پر آ گرا۔ آج ایک اور افسوسناک واقعے میں شیخ عمر وارڈ میں ایک بجلی کے تار کے گرنے سے ایک بکری ہلاک ہوگئی۔ گویا تار پھر کسی جان کی قربانی چاہتا تھا—مگر اس بار حضرت اسماعیلؑ کی یاد تازہ ہوئی اور بکری قربان ہوگئی۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ کیسکو کے پاس نہ صرف اپنے فنڈز موجود ہیں بلکہ ایم این اے اور ایم پی اے کی جانب سے بھی کروڑوں روپے کی گرانٹس دی جا چکی ہیں تاکہ یہ خطرناک تاریں تبدیل کی جا سکیں۔ اس کے باوجومحکمہ ٹس سے مس نہیں ہوتا۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website