مستونگ (بلوچستان اپڈیٹس) مستونگ میں ایک بڑی بینک ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نجی کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتوں نے تحصیل آفس کے سامنے واقع بینک میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اور کروڑوں روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مکمل تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔
علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ شہریوں نے سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website