چمن (19 جون 2025) اسسٹنٹ کمشنر چمن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق رکن قومی اسمبلی مولوی صلاح الدین ایوبی کو پاکستانی شہریت کے دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولوی صلاح الدین ایوبی کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وہ افغان شہری ہیں اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ انہیں 19 جون کو دفتر میں پیش ہو کر اپنی پاکستانی شہریت کے ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔ بصورت دیگر، اگر وہ مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے، تو انہیں بارڈر پار افغانستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور ملک سے بے دخلی کو یقینی بنانا ہے۔
www.Baluchistanupdates.com
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website