تربت: 11 ہزار کے وی کا تار ٹوٹنے سے ایکسپریس فیڈر بند، بحالی صبح تک ممکن — واپڈا ذرائع

 

تربت میں 11 ہزار کے وی کا تار ٹوٹنے کے باعث ایکسپریس فیڈر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق تار گریڈ اسٹیشن کے اندر ٹوٹ کر گرا، جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تار ٹوٹنے کی ممکنہ وجہ فیڈرز پر لوڈ کا بڑھنا یا دیگر فیڈرز کے صارفین کا اضافی دباؤ ہو سکتا ہے۔

اندھیرے کے باعث مرمتی کام کل صبح تک مؤخر کر دیا گیا ہے، جب تار دوبارہ بچھا کر فیڈر کو بحال کیا جائے گا۔

دریں اثنا ملک آباد تُربَت فیڈر کے صارفین نے بھی اس وقت بجلی کے بندش کی شکایات کی ہیں لیکن اس حوالے سے اطلاعات نہیں مل رہی کہ کس سبب سے ملک آباد فیڈر بند ہے۔

 

Spread the love

Check Also

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے میں 538 حادثات؛ 1122 کی بروقت کارروائی، 695 افراد کو طبی امداد فراہم

  کوئٹہ : بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی صورتحال تشویشناک رہی۔ میڈیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے