پَنجگُور،نجی بینک میں ڈکیتی،چارکروڈ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے ذرائع

 

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں جمعرات کے روز ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں ایک ایکسیو گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اسلامی بینک پر دھاوا بول دیا اور 4 کروڑ 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد انتہائی منظم انداز میں آئے، بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور چند منٹوں میں کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں، جبکہ بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ واردات کسی منظم گروہ کی کارستانی لگتی ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر پنجگور نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ بینک سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Spread the love

Check Also

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے میں 538 حادثات؛ 1122 کی بروقت کارروائی، 695 افراد کو طبی امداد فراہم

  کوئٹہ : بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی صورتحال تشویشناک رہی۔ میڈیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے