بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خداداد کالونی میں 1980ء کی دہائی میں 3 ماہ قیام کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بات سلمان خان کے والد سلیم خان کے پھوپھی زاد بھائی، باری جیلانی، نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ ان کے مطابق، سلمان خان اور ان کے خاندان نے کراچی میں وقت گزارا، جہاں ارباز خان ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار بھی ہوئے۔
باری جیلانی نے مزید بتایا کہ سلمان خان نے کراچی کے لائٹ ہاؤس سے پرانی جینز خریدیں اور دبئی میں حالیہ ملاقات کے دوران گرمجوشی سے ملے۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website