بیوی کے گھر واپس آنے سے انکار پر شوہر نے انتہائی قدم اٹھا لیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شوہر نے محض بیوی کی نافرمانی سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے تیز رفتار مال گاڑی کے آگے کود کر اپنی جان دے دی۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ رنجیت کمار یادو کی بیوی کافی دنوں سے اپنے میکے میں ٹھہری ہوئی تھی۔ اس کے شوہر نے متعدد بار اسے گھر واپس آنے کیلیے درخواست کی لیکن اس نے ہر بار انکار کیا۔

متعلقہ: روزانہ بیوی کے ہاتھوں پٹنے والا شوہر تھانے جا پہنچا

بیوی کے گھر واپس نہ آنے کی وجہ سے رنجیت کمار یادو کافی پریشان اور ذہنی تناؤ میں رہتا تھا۔ گزشتہ روز اس نے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق رنجیت کمار یادو نے گزشتہ شپ فرخ آباد-دوارکا اسٹیشن پر تیز رفتار مال گاڑی کے آگے کود گیا۔ ٹرین اسے کچلتے ہوئے گزر گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اس سے قبل ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر ہاتھ کی نس کاٹ دی اور بجلی کے پول پر چڑھ گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔

Comments

Spread the love

Check Also

350000سے زائد وٹامنز اور سپلیمنٹس زہریلے خطرے کے باعث واپس طلب

  لندن: ڈیلی میل کے مطابق ملک بھر میں فروخت ہونے والی آئرن پر مشتمل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے