تربت: کیچ میں بدامنی، قتل و غارت، اغواء برائے تاوان اور بڑھتے جرائم حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آل پارٹیز کیچ

 

 

آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع کیچ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ قتل و غارت، اغواء برائے تاوان، چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ صوبائی حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا کہ کیچ کے تمام سب ڈویژن اور تحصیلوں میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ صوبائی حکومت اور پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پورا ضلع جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ آئے روز نوجوانوں کو اغواء برائے تاوان کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہریوں کے قیمتی سامان، زرعی سولر، موٹر سائیکلیں اور دیگر املاک چوری ہو رہی ہیں، اور اگر کوئی شہری مزاحمت کرے تو اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔

 

آل پارٹیز کیچ نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں، جس نے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ اور عملی اقدام نظر نہیں آ رہا۔

 

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور جرائم پیشہ عناصر کو کسی بھی قسم کا تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائےعوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس سے مسلسل غفلت برتی جا رہی ہے۔

 

آل پارٹیز کیچ نے واضح کیا کہ اگر جرائم، قتل و غارت، اغواء برائے تاوان اور چوری و ڈکیتی کے واقعات کے سدباب کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آل پارٹیز کیچ ضلع بھر کے تمام سیاسی، سماجی تجارتی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک سخت لائحۂ عمل اختیار کرے گی۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے