خضدار: اسما بلوچ بازیاب، ڈی سی کی تصدیق، لواحقین کا دھرنا جاری

 

خضدار میں جبری طور پر اغوا کی گئی اسما بلوچ کی بازیابی کی تصدیق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کر دی ہے، تاہم لواحقین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک اسما بلوچ کو ان کے حوالے نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ نے بازیابی کا اعلان تو کر دیا ہے، لیکن تاحال انہیں میڈیا یا عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسما بلوچ کے اغوا کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر احتجاج جاری ہے، جس کے باعث خضدار سمیت مختلف علاقوں میں دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسما بلوچ کو جلد از جلد ان کے حوالے کیا جائے، ورنہ احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔

Spread the love

Check Also

تربت: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

    تربت: ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے ٹریفک ونگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے