تربت 05 فروری 2025: ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا اس مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے ڈی سی دفتر کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی
اس موقع پر تمام سرکاری محکموں کے افسران , ضلعی انتظامیہ کے عملہ، سول سوسائٹی کے نمائندے سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی وہاں پر موجود تھے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم نے قومی پرچم کو فضاء میں بلند کرکے
دن بھر کی تقریبات کا آغاز کیا جبکہ لیویز فورس کے چاک و چوبند دستوں کی جانب سے مارچ پاس کا شاندار مظاہرہ کرکے اپنے کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا بھرپور ثبوت دیا ڈپٹی کمشنر کیچ اِبراھیم اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں سمیت دنیا کے دیگر اقوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیریوں کی جدو جہد میں ہم انکے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی تک ان کی جد وجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتے رہینگے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غیر آئینی اقدامات کو ہم نہیں مانتے اور کشمیر کی حق خود اختیاریت کے موقف کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھاتے رینگنے تاکہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق نکالا جاسکے
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website