کوئٹہ(بلوچستان اپڈیٹس)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے کابینہ اراکین اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے اور صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح اور جاری منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بلوچستان میں دانش اسکول، نیشنل ہائی وے N-25 اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جبکہ کئی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم کے اس دورے کو بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Balochistan Updates | Latest News Balochistan Updates News website