ماحولیات کے تحفظ کے لیے تمام اداروں اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی سی کیچ

 

 

تربت(بلوچستان اپڈیٹس)عالمی یومِ ماحولیات کے حوالے سے ایس پی او کے زیر اہتمام ملا فاضل ہال میں منعقدہ تقریب میں ماحولیاتی چیلنجز، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ایس پی او کے ریجنل منیجر محراب خان بلوچ، بی آر ایس پی کے ریجنل منیجر التاز سخی، ڈائریکٹر ماحولیات طارق بلوچ، این آر ایس پی کے صوبائی رہنما نبیل احمد بلوچ، صحافیوں، سماجی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی کیچ یاسر اقبال دشتی تھے،صدارت ایس پی او کے محراب بلوچ نے کی،اسٹیج کے فرائض تُربَت پریس کلب کے فنانس سیکریٹری اور معروف صحافی ،قلم کار مقبول ناصر نے سرانجام دیے،جبکہ تلاوت کلام پاک انجمن تاجران کیچ کے رہنما حاجی کریم بخش بلوچ نے سعادت حاصل کی۔

 

خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کا بے تحاشا استعمال، پانی کا ضیاع، درختوں کی کٹائی اور جنگلات کی تباہی ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان مسائل کے تدارک کے لیے اجتماعی شعور اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ جلد مختلف محکموں کے سربراہان، انجمن تاجران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرے گی تاکہ ماحولیات کو درپیش خطرات اور ان کے حل کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

 

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کیچ، بی آر ایس پی، ایس پی او اور تربت پریس کلب کے نمائندوں نے ایس پی او آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگا کر ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Spread the love

Check Also

بلیدہ میں تعلیم کا ایک روشن باب،ساچ گرائمر اسکول اور ایک شخص کا خواب تحریر: الطاف بلوچ

    بلوچستان کے بیشتر پسماندہ علاقوں کی طرح بلیدہ بھی طویل عرصے تک تعلیمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے