آل پارٹیز کیچ سے حق دو تحریک کیچ کے وفد نے ملاقات کیا ملاقات کے دوران باڈر بندش اور ضلع کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وفد کی جانب سے آل پارٹیز کیچ کو 19 اپریل کو بارڈر بندش کے خلاف منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں حمایت کی باضابطہ دعوت دی گئی۔ اس موقع پر آل پارٹیز کے رہنماؤں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا اور اس حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں نیشنل پارٹی کے رہنما و آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینر فدا جان بلیدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواب شمبےزئی، پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما خان محمد گچکی ، جمعیت علمائے اسلام کے عبدالحفیظ مینگل، جماعت اسلامی کے رہنما غلام یاسین ، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سرتاج گچکی ،نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت اللہ پیر بخش بلوچ، آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نوید تاج بلوچ موجود تھے

حق دو تحریک کیچ وفد میں ضعلی چیئرمین صادق فتح ، وائس چیرمین میر ہدایت اللہ بلیدی ، نور اللہ ضلعی ترجمان،، یونین کونسل گلی کوچہ چیرمین یعقوب کوھی ، سنیئر سیاسی رہنما کامریڈ وسیم سفر بلوچ ہمراہ تھے۔

Spread the love

Check Also

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے میں 538 حادثات؛ 1122 کی بروقت کارروائی، 695 افراد کو طبی امداد فراہم

  کوئٹہ : بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی صورتحال تشویشناک رہی۔ میڈیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے